Wednesday, November 7, 2018

Sahih al-Bukhari 7562

ہم سے ابو النعمان محمد بن فضل سدوسی نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے مہدی بن میمون ازدی نے بیان کیا ‘ کہا کہ میں نے محمد بن سیرین سے سنا ‘ ان سے معبد بن سیرین نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کچھ لوگ مشرق کی طرف سے نکلیں گے اور قرآن پڑھیں گے جو ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا ۔ یہ لوگ دین سے اس طرح دور پھینک دئیے جائیں گے جیسے تیر پھینک دیا جاتا ہے ۔ پھر یہ لوگ کبھی دین میں نہیں واپس آ سکتے ۔ یہاں تک کہ تیرا پنی جگہ ۔ ( خود ) واپس آ جائے ۔ پوچھا گیا کہ ان کی علامت کیا ہو گی ؟ تو فرمایا کہ ان کی علامت سر منڈوانا ہو گی ۔


Reference : Sahih al-Bukhari 7562
In-book reference : Book 97, Hadith 187
USC-MSA web (English) reference : Vol. 9, Book 93, Hadith 651

No comments:

Post a Comment